🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. بَابٌ فِي الْعَذَابِ فِي الْقَبْرِ .
قبر میں عذاب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4287
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَخْلٍ لِأَبِي طَلْحَةَ يَبْرُزُ لِحَاجَتِهِ قَالَ: وَبِلَالٌ يَمْشِي وَرَاءَهُ، يُكْرِمُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى جَنْبِهِ، فَمَرَّ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرٍ، فَقَامَ حَتَّى تَمَّ إِلَيْهِ بِلَالٌ فَقَالَ:" وَيْحَكَ يَا بِلَالُ، هَلْ تَسْمَعُ مَا أَسْمَعُ؟". قَالَ: مَا أَسْمَعُ شَيْئًا. قَالَ:" صَاحِبُ الْقَبْرِ يُعَذَّبُ". فَسَأَلَ عَنْهُ فَوَجَدَ يَهُودِيًّا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ میں موجود تھے، آپ قضائے حاجت کے لئے تشریف لے گئے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے چل رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کے باعث وہ آپ کے ساتھ نہیں چلتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا آپ ٹھہر گئے یہاں تک کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ کے پاس آ گئے آپ نے فرمایا: اے بلال! تمہارا ستیاناس ہو کیا تم وہ بات سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کی: میں کچھ نہیں سن رہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قبر والے کو عذاب ہو رہا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قبر والے کے بارے میں دریافت کیا، تو پتہ چلا کہ وہ ایک یہودی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (151/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4287 in Urdu