🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. بَابٌ فِي الْعَذَابِ فِي الْقَبْرِ .
قبر میں عذاب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4289
وَعَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطَ بَنِي النَّجَّارِ فِيهِ قُبُورٌ مِنْهُمْ قَدْ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَسَمِعَهُمْ [ وَهُمْ ] يُعَذَّبُونَ، فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ:" اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ". قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّهُمْ لِيُعَذَّبُونِ فِي قُبُورِهِمْ؟ قَالَ:" نَعَمْ عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت بنونجار کے ایک باغ میں موجود تھی اس باغ میں ان لوگوں کی کچھ قبریں بھی تھیں جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سنا کہ انہیں عذاب ہو رہا ہے آپ باہر نکلے اور یہ کہہ رہے تھے تم لوگ قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ان لوگوں کو ان کی قبروں میں عذاب ہو رہا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ایسا عذاب ہو رہا ہے، جسے جانور بھی سنتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4289]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/25) اخرجه الامام احمد فى المسند (362/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26504، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4289 in Urdu