الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 430
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَا أَرَاهُ وَلَا يَرَانِي بَعْدَ أَنْ أَمُوتَ أَبَدًا" قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ فَأَتَاهُمَا يَشْتَدُّ - أَوْ يُسْرِعُ - فَقَالَ لَهَا: أَنْشُدُكِ اللَّهَ أَنَا مِنْهُمْ؟ قَالَتْ: لَا، وَلَا أُبَرِّئُ بَعْدَكَ أَحَدًا أَبَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى لِأَبِي يَعْلَى وَأَحْمَدَ عَنْهَا: دَخَلَ عَلَيْهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، قَالَ: فَقَالَ: يَا أُمَّهْ، قَدْ خِفْتُ أَنْ يُهْلِكَنِي كَثْرَةُ مَالِي، أَنَا أَكْثَرُ قُرَيْشٍ مَالًا، قَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أَنْفِقْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَا يَرَانِي بَعْدَ أَنْ أُفَارِقَهُ" - فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ يُخْطِئُ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھ والوں میں، ایسا فرد بھی ہے کہ میرے مرنے کے بعد، اُسے میں کبھی نہیں دیکھوں گا اور وہ مجھے کبھی نہیں دیکھے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی، تو وہ جلدی سے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا میں ان لوگوں میں سے ایک ہوں؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی نہیں! البتہ آپ کے بعد میں کسی اور کو لاتعلق قرار نہیں دوں گی۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ اور امام أحمد کی ایک اور روایت، جو اُنہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نقل کی ہے (اس میں یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے امی جان! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میرے مال کی کثرت مجھے ہلاکت کا شکار کر دے گی، کیونکہ میرے پاس قریش میں سب سے زیادہ مال ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے ساتھیوں میں ایک ایسا فرد بھی ہے کہ جب میں اُس سے جدا ہو جاؤں گا، تو اُس کے بعد وہ مجھے کبھی نہیں دیکھے گا“ اُس کے بعد راوی نے، حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، یہ ثقہ ہے، لیکن غلطی کر جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 430]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 290/6298307317، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6967 . اورده المؤلف فى زوائد المسند 4012، أخرجه مسند أحمد برقم: 26009، 25950، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7542/2»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 430 in Urdu