الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 4352
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِجَمْعِ الصَّدَقَةِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِقَدْرِ مَالِهِ وَبِصَدَقَتِهِ فَبَكَيْتُ، فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا يُبْكِيكَ؟". قُلْتُ: ذَهَبَ الْمُكْثِرُونَ بِالْأَجْرِ. قَالَ:" كَيْفَ؟"، قُلْتُ: يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي، وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ، وَيَجِدُونَ مَا يَتَصَدَّقُونَ، وَلَا نَجِدُ. فَقَالَ:" بَلِ الْمُكْثِرُونَ هُمُ الْأَسْفَلُونَ إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا، وَقَلِيلٌ مَا هُمْ". قُلْتُ: كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّهُ مَا مِنْ صَاحِبِ إِبِلٍ لَا يُؤَدِّي زَكَاتَهَا فِي رِسْلِهَا وَنَجْدَتِهَا إِلَّا أَتَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاعٍ قَرْقَرٍ تَطَؤُهُ أَخْفَافُهَا، كُلَّمَا نَفِدَ أُولَاهَا عَادَ إِلَيْهِ أُخْرَاهَا حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ". قُلْتُ: فَالْخَيْلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْخَيْلُ لِثَلَاثَةِ رَهْطٍ: مَنِ اتَّخَذَهَا نَجْدَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَانَ لَهُ عُسْرُهَا وَيُسْرُهَا، وَ [ ا ] يْمُ اللَّهِ لَوْ قَطَعَتْ رِجَامًا فَاسْتَنَّتْ شَرَفًا أَوْ شَرَفَيْنِ هَبَطَتْ عَلَى رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، وَمَنِ اتَّخَذَهَا أَشَرًا كَانَتْ عَلَيْهِ وَبَالًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالُوا: فَالْحُمُرُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" مَا أَنْزَلَ اللَّهُ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا آيَةَ الْفَاذَّةِ: (مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ) ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ جمع کروانے کا حکم دیا، تو کوئی شخص اپنے مال کے حساب سے اپنی زکوۃ لے آتا تھا، میں رونے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوذر! تم کیوں رو رہے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مال دار لوگ اجر لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ میں نے عرض کی: وہ اسی طرح نماز پڑھتے ہیں، جس طرح ہم پڑھتے ہیں، وہ اسی طرح روزے رکھتے ہیں، جس طرح ہم رکھتے ہیں، لیکن ان کے پاس ایسا مال ہے، جسے وہ صدقہ کر دیتے ہیں اور ہمارے پاس ایسا نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (بلکہ مال و دولت کے حوالے سے) کثرت والے لوگ، نچلے درجے کے ہوں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو مال کے بارے میں اس طرح اور اس طرح کہتا ہے (یعنی اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) اور ایسے لوگ تھوڑے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی اونٹوں کا مالک، ان کی تنگی اور خوشحالی میں (یعنی خواہ وہ موٹے تازے ہوں یا دبلے پتلے کمزور ہوں، ہر حال میں) ان کی زکوۃ ادا نہیں کرے گا، قیامت کے دن وہ اونٹ ایک کھلے میدان میں آئیں گے، اور اسے اپنے پاؤں کے ذریعے روندیں گے، جب ان میں سے پہلے والا گزر جائے گا، تو دوسرے والا دوبارہ آ جائے گا، ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! گھوڑوں کا کیا حکم ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے تین قسم کے افراد کے ہوتے ہیں، ایک وہ شخص ہے، جو اسے اللہ کی راہ میں استعمال کرنے کے لئے رکھتا ہے، تو اس شخص کو تنگی، اور خوشحالی ہر حال میں اس کا اجر ملے گا، یہاں تک کہ اللہ کی قسم اگر وہ گھوڑا اپنی رسی کو تڑوا کر ایک یا دو ٹیلوں پر چڑھ جاتا ہے، یا کسی سرسبز باغ میں داخل ہوتا ہے (تو بھی اس شخص کو اس کا اجر ملے گا) اور جو شخص اسے سرکشی کے لیے اختیار کرتا ہے، تو قیامت کے دن یہ گھوڑا اس کے لئے وبال ہو گا، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! گدھوں کا کیا حکم ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے صرف ایک آیت نازل کی ہے، جو جامع ہے: ”جو شخص ذرے کے وزن جتنی بھلائی کرے گا، وہ اُسے (یعنی اس کے بدلے کو) دیکھ لے گا، اور جو شخص ذرے کے وزن جتنی برائی کرے گا، وہ اُسے دیکھ لے گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4352]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4352]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4352 in Urdu