🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ التَّعَدِّي فِي الصَّدَقَةِ .
زکوۃ وصول کرنے میں زیادتی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4444
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ: جَلَسَ إِلَيْنَا شَيْخٌ فِي دُكَّانِ أَيُّوبَ فَسَمِعَ الْقَوْمَ يَتَحَدَّثُونَ فَقَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلَايَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ: مَا اسْمُهُ؟ قَالَ: قُرَّةُ بْنُ دُعْمُوصٍ النُّمَيْرِيُّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَوْلَهُ النَّاسُ، فَجَعَلْتُ أُرِيدُ أَنْ أَدْنُوَ مِنْهُ فَلَمْ أَسْتَطِعْ فَنَادَيْتُهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اسْتَغْفِرْ لِلْغُلَامِ النُّمَيْرِيِّ، قَالَ:" غَفَرَ اللَّهُ لَكَ"، قَالَ: وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ سَاعِيًا فَلَمَّا رَجَعَ رَجَعَ بِإِبِلٍ جِلَّةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَيْتَ هِلَالَ بْنَ عَامِرٍ، وَنُمَيْرَ بْنَ عَامِرٍ، وَعَامِرَ بْنَ رَبِيعَةَ، فَأَخَذْتَ جِلَّةَ أَمْوَالِهِمْ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي سَمِعْتُكَ تَذْكُرُ الْغَزْوَ فَأَحْبَبْتُ أَنْ آتِيَكَ بِإِبِلٍ جِلَّةٍ تَرْكَبُهَا وَتَحْمِلُ عَلَيْهَا. فَقَالَ:" وَاللَّهِ لَلَّذِي تَرَكْتَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الَّذِي أَخَذْتَ، ارْدُدْهَا وَخُذْ مِنْ حَوَاشِي أَمْوَالِهِمْ وَصَدَقَاتِهِمْ". قَالَ: فَسَمِعْتُ الْمُسْلِمِينَ يُسَمُّونَ تِلْكَ الْإِبِلَ الْمَسَانَّ الْمُجَاهِدَاتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جریر بن حازم بیان کرتے ہیں: ایوب کے چبوترے پر، ایک صاحب ہمارے پاس آ کر بیٹھے، انہوں نے لوگوں کو بات چیت کرتے ہوئے سنا، تو یہ بات بیان کی: میرے آقا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کی ہے، میں نے ان سے دریافت کیا: اُن کا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا قرہ بن دعموص نمیری رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، لوگ آپ کے ارد گرد موجود تھے، میں آپ کے قریب ہونے کی کوشش کرنے لگا، میں ایسا نہیں کر پایا، تو میں نے آپ کو بلند آواز میں پکار کر کہا: یا رسول اللہ! آپ نمیری فرد کے لئے دعائے مغفرت کیجیئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی تمہاری مغفرت کرے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو زکوۃ وصول کرنے والے کے طور پر بھیجا، جب وہ واپس آئے، تو وہ عمدہ اونٹ لے کر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہلال بن عامر، نمیر بن عامر اور عامر بن ربیعہ کے پاس گئے اور پھر تم نے ان کے بہترین اموال حاصل کر لئے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو سنا تھا کہ آپ کسی جنگ کا ذکر کر رہے تھے، تو مجھے یہ بات اچھی لگی کہ میں آپ کے پاس عمدہ اونٹ لے کے آؤں، تاکہ آپ اُن پر سوار ہو سکیں اور سواری کے لئے دے سکیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! جسے تم چھوڑ کے آئے ہو، وہ میرے نزدیک ان سے زیادہ پسندیدہ ہیں جو تم نے وصول کیے ہیں، تم انہیں واپس کر دو! اور درمیانے درجے کے اموال اور صدقات حاصل کرو“۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے مسلمانوں کو سنا کہ انہوں نے ان اونٹوں کا نام ”مسان مجاہدات“ رکھا تھا۔
یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4444]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/19) اخرجه الامام احمد فى المسند (72/5)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4444 in Urdu