🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ الْعُمَّالِ عَلَى الصَّدَقَةِ وَمَا لَهُمْ مِنْهَا .
زکوۃ وصول کرنے کے اہلکار، اور اُنہیں اِس حوالے سے کیا ملے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4453
وَعَنْ سَلَمَةَ الْهَمْدَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى قَيْسِ بْنِ مَالِكٍ الْأَرْحَبِيِّ:" بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى قَيْسِ بْنِ مَالِكٍ سَلَامٌ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ، أَمَّا بَعْدُ: فَذَاكُمْ أَنِّي اسْتَعْمَلْتُكَ عَلَى قَوْمِكَ: عُرْبِهِمْ وَخُمُورِهِمْ، وَمَوَالِيهِمْ وَحَاشِيَتِهِمْ، وَأَعْطَيْتُكَ مِنْ ذُرَّةِ يَسَارٍ مِائَتَيْ صَاعٍ مِنْ زَبِيبِ خَيْوَانَ مِائَتَيْ صَاعٍ، جَارٍ ذَلِكَ لَكَ وَلِعَقِبِكَ مِنْ بَعْدِكَ أَبَدًا أَبَدًا [ قَالَ قَيْسُ وَقَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ أَبَدًا أَبَدًا ] أَحَبُّ إِلَيَّ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَبْقَى [ لِي ] عَقِبِي أَبَدًا.
قَالَ يَحْيَى: عُرْبُهُمْ: أَهْلُ الْبَادِيَةِ، وَخُمُورُهُمْ: أَهْلُ الْقُرَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ ہمدانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیس بن مالک ارحبی کی طرف خط لکھا: ”اے اللہ! تیرے اسم سے برکت حاصل کرتے ہوئے (میں آغاز کرتا ہوں) یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قیس بن مالک کے نام ہے، تم پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں اور اس کی مغفرت نازل ہو، اما بعد! میں تمہیں تمہاری قوم پر عامل مقرر کرتا ہوں، اُن کے دیہاتیوں پر بھی، اور شہروں پر بھی اُن کے موالیوں پر بھی اور اُن کے متعلقین پر بھی، اور میں تمہیں یسار (یہ یمن میں موجود ایک پہاڑ کا نام ہے) کے اناج کے دو سو صاع، اور خیوان (یہ یمن کا ایک شہر ہے) کی کشمش کے دو سو صاع دیتا ہوں (یعنی یہ تمہاری تنخواہ مقرر کرتا ہوں)، اور یہ خدمت تمہارے لئے اور تمہارے بعد تمہاری آل اولاد کے لئے ہمیشہ ہمیشہ برقرار رہے گی“۔ قیس نامی صاحب کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”ہمیشہ، ہمیشہ رہے گی“ یہ میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے اب مجھے یہ توقع ہے کہ اب میری اولاد ہمیشہ، ہمیشہ رہے گی۔ یحیی نامی راوی کہتے ہیں: ”عربہم“ سے مراد، دیہاتی لوگ ہیں اور خمورہم“ سے مراد شہری، یعنی بستیوں کے رہنے والے لوگ ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن یحیی بن سلمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (912)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4453 in Urdu