الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابٌ فِي الْيَدِ الْعُلْيَا وَمَنْ أَحَقُّ بِالصِّلَةِ .
اوپر والے ہاتھ کا بیان اور صلہ رحمی کا زیادہ حق دار کون ہے؟
حدیث نمبر: 4544
وَعَنْ عَدِيٍّ الْجُذَامِيِّ أَنَّهُ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي امْرَأَتَانِ فَاقْتَتَلَتَا، فَرَمَيْتُ إِحْدَاهُمَا فَقَتَلْتُهَا فَقَالَ:" اعْقِلْهَا وَلَا تَرِثْهَا" فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى نَاقَةٍ [حَمْرَاءَ] جَدْعَاءَ، وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، تَعَلَّمُوا فَإِنَّمَا الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ: فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الْوُسْطَى، وَيَدُ الْمُعْطَى السُّفْلَى، فَتَعَفَّفُوا وَلَوْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ [ أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟ ] ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْفَرَائِضِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْفَرَائِضِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عدی جذامی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری دو بیویاں تھیں، اُن دونوں کی لڑائی ہوئی، میں نے اُن دونوں میں سے ایک کو مار کے اسے قتل کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کی دیت دو گے اور تم اُس کے وارث نہیں بنو گے، راوی کہتے ہیں: یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سرخ اونٹنی جدعاء پر سوار تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تم لوگ یہ بات جان لو کہ ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا ہاتھ سب سے اوپر والا ہے، دینے والے کا ہاتھ درمیانی ہے، اور لینے والے کا ہاتھ نیچے والا ہے، تو تم مانگنے سے بچو! خواہ لکڑیاں اکھٹی کر کے کرو، خبردار! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ خبردار! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو فرائض سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4544]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو فرائض سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (110/17) . اخرجه ابو يعلى فى المسند *(6859)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4544 in Urdu