الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
حدیث نمبر: 458
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا بِوَدَّانَ أَوْ بِالْقُبُورِ سَأَلَ الشَّفَاعَةَ لِأُمِّهِ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - فَضَرَبَ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَدْرَهُ، وَقَالَ: لَا تَسْتَغْفِرْ لِمَنْ مَاتَ مُشْرِكًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدَ بْنَ جَابِرٍ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ. قُلْتُ: وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدَ بْنَ جَابِرٍ هَذَا.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ ہم ”ودان“ کے مقام پر پہنچے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) کچھ قبروں کے پاس پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی والدہ کے لئے شفاعت کی دعا کی (راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر ہاتھ مارا، اور وہ بولے: آپ اُس کے لیے دعائے مغفرت نہ کریں، جو مشرک ہونے کے عالم میں مر گیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں، اس سند کے ساتھ، اس روایت کو صرف محمد بن جابر نے سماک بن حرب سے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی شخص کو محمد بن جابر نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 458]

تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 96»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 458 in Urdu