🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ .
رشک صرف دو آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4598
عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَخْنَسِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَنَافُسَ بَيْنِكُمْ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَيَتَّبِعُ مَا فِيهِ، فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَقُومَ بِهِ كَمَا يَقُومُ بِهِ. وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُ مِنْهُ وَيَتَصَدَّقُ فَيَقُولُ رَجُلٌ: لَوْ أَنَّ اللَّهَ أَعْطَانِي مِثْلَ مَا أَعْطَى فُلَانًا فَأَتَصَدَّقَ بِهِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتُكَ النَّجْدَةَ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ؟ قَالَ: سَقَطَ بَاقِي الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ كِتَابَةً وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا یزید بن اخنس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم آپس میں صرف دو آدمیوں پر رشک کر سکتے ہو ایک وہ شخص جے اللہ تعالیٰ نے قرآن (کا علم) عطا کیا ہو، اور وہ رات دن اس کے ساتھ مصروف رہتا ہو، اور اس کے احکام کی پیروی کرتا ہو تو کوئی شخص یہ کہے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے بھی وہ چیز عطا کر دے جو اس کو عطا کی ہے، تو میں بھی اسی طرح مصروف رہوں گا جس طرح وہ مصروف رہتا ہے، اور ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو، اور وہ اس میں سے خرچ کرتا ہو، اور صدقہ کرتا ہو اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھے اس طرح عطا کر دے جس طرح اس نے فلاں کو عطا کیا ہے، تو میں بھی اسی طرح صدقہ کروں گا ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! خوشحالی (یا جسمانی صحت) کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو کسی شخص میں پائی جاتی ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: روایت کا بقیہ حصہ ساقط ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے کتابت کے طور پر نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر، معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک جماعت نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/22) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (122) مجمع البحرين، اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (125) اخرجه الامام احمد فى المسند (104/4 105)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2292، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 109»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 4598 in Urdu