الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ أَجْرِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کا اجر
حدیث نمبر: 4621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا أَحْسَنَ مِنْ مُحْسِنٍ مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا كَافِرٍ إِلَّا أُثِيبَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ إِثَابَةُ الْمُسْلِمِ قَدْ عَرَفْنَاهَا، فَمَا إِثَابَةُ الْكَافِرِ؟ قَالَ:" إِذَا تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ أَوْ وَصَلَ رَحِمًا أَوْ عَمِلَ حَسَنَةً أَثَابَهُ اللَّهُ وَإِثَابَتُهُ الْمَالُ وَالْوَلَدُ فِي الدُّنْيَا، وَعَذَابٌ دُونَ الْعَذَابِ" - يَعْنِي فِي الْآخِرَةِ - وَقَرَأَ: (أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ) .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان یا کافر شخص جو بھی اچھائی کرتا ہے اسے اس کا ثواب دیا جاتا ہے ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! مسلمان کو ثواب ملنے کا تو ہمیں پتہ ہے کافر کو کیسے ثواب ملتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب وہ صدقہ کرتا ہے، یا صلہ رحمی کرتا ہے، یا اچھا عمل کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے ثواب عطا کرتا ہے، اور اس کو ملنے والا ثواب دنیا میں مال یا اولاد کی شکل میں ہوتا ہے، اور دوسرے عذاب سے کم عذاب کی شکل میں ہو گا راوی کہتے ہیں: یعنی آخرت میں ایسا ہو گا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”آل فرعون کو شدید ترین عذاب میں داخل کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن يقظان ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4621]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (945)، أخرجه مسند البزار برقم: 1454»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4621 in Urdu