الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
حدیث نمبر: 463
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَلْقَى رَجُلٌ أَبَاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ: يَا أَبَتِ، هَلْ أَنْتَ مُطِيعِي الْيَوْمَ؟ وَهَلْ أَنْتَ تَابِعِي الْيَوْمَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ، فَيَأْخُذُ بِيَدِهِ فَيَنْطَلِقُ بِهِ حَتَّى يَأْتِيَ بِهِ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَهُوَ يَعْرِضُ الْخَلْقَ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ لَا تُخْزِنِي، فَيُعْرِضُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَنْهُ، ثُمَّ يَقُولُ: مِثْلَ ذَلِكَ، فَيَمْسَخُ اللَّهُ أَبَاهُ ضَبُعًا فَيَهْوِي فِي النَّارِ، فَيَقُولُ: أَبُوكَ، فَيَقُولُ: لَا أَعْرِفُكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، ایک شخص اپنے باپ کو ملے گا، اور یہ کہے گا: اے ابا جان! کیا آپ آج میری اطاعت کریں گے؟ کیا آپ آج میری پیروی کریں گے؟ تو اُس کا باپ جواب دے گا: جی ہاں! تو وہ شخص اپنے باپ کا ہاتھ پکڑ کر اسے ساتھ لے کر، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، جو مخلوق کی طرف متوجہ ہو گا، وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگارا! تو نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا تھا کہ تو مجھے رسوا نہیں کرے گا، تو پروردگار اس شخص سے منہ پھیرے گا، پھر وہ شخص اسی کی مانند بات کہے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے باپ کو گوہ کی شکل میں مسخ کر دے گا، اور پھر اسے جہنم میں ڈال دے گا، اُس کا باپ کہے گا: میں تمہارا باپ ہوں، تو وہ کہے گا: میں تمہیں نہیں پہچانتا ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 463]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 463]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 98، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8788، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3624، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9864»
الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 463 in Urdu