🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. بَابٌ فِي أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ .
اہل جاہلیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 465
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَمِّي هِشَامَ بْنَ الْمُغِيرَةِ كَانَ يُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَيَصِلُ الرَّحِمَ، وَيَفْعَلُ وَيَفْعَلُ، فَلَوْ أَدْرَكَكَ أَسْلَمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ يُعْطِي لِلدُّنْيَا وَحَمْدِهَا وَذِكْرِهَا، وَمَا قَالَ يَوْمًا قَطُّ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا چچا ہشام بن مغیرہ کھانا کھلایا کرتا تھا، صلہ رحمی کرتا تھا، یہ کرتا تھا، اور وہ کرتا تھا، اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پا لیتا تو وہ مسلمان بھی ہو جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ دنیا کے لیے دنیا کی تعریف کے لیے، دنیا میں چرچے کے لئے دیا کرتا تھا، اُس نے کبھی ایک دن بھی یہ نہیں کہا: اے اللہ: قیامت کے دن میری خطاؤں کی مغفرت کر دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 465]
تخریج الحدیث: «اخرج الامام ابو يعلى فى مسنده 6929 اورده المؤلف فى المقصد العلي 54، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 120/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 465 in Urdu