🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِي الْمُكْثِرِينَ .
کثرت والے لوگوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4668
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ". قَالُوا: إِلَّا مَنْ؟ قَالَ:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ". قَالُوا: إِلَّا مَنْ؟ قَالَ:" هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ". قَالُوا: إِلَّا مَنْ؟ قَالَ: حَتَّى خِفْنَا أَنْ تَكُونَ قَدْ وَجَبَتْ. قَالَ:" إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا، وَقَلِيلٌ مَا هُمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(مال کی) کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے لوگوں نے عرض کی: البتہ کس شخص کا معاملہ مختلف ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے لوگوں نے عرض کی: البتہ کس کا معاملہ مختلف ہے راوی بیان کرتے ہیں: یہاں تک کہ ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ (یہ بات) واجب ہو جائے گی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اس طرح اور اس طرح اور اس طرح کرے (یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرے) اور ایسے لوگ کم ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عطیہ بن سعید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4668]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1083) اخرجه احمد فى المسند (52/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11099»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4668 in Urdu