الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ فِيمَنْ تُفْتَحُ عَلَيْهِمُ الدُّنْيَا .
جن لوگوں پر دنیا کو کشادہ کر دیا جائے گا ان کا بیان
حدیث نمبر: 4674
وَعَنْ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيِّ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَعِنْدَهُ نَفَرٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى سَفَطٍ أُتِيَ بِهِ مِنْ قَلْعَةٍ مِنَ الْعِرَاقِ، فَكَانَ بِهِ خَاتَمٌ، فَأَخَذَهُ بَعْضُ بَنِيهِ، فَأَدْخَلَهُ فِي فِيهِ، فَانْتَزَعَهُ عُمَرُ مِنْهُ، ثُمَّ بَكَى عُمَرُ، فَقَالَ لَهُ مَنْ عِنْدَهُ: لِمَ تَبْكِي وَقَدْ فَتَحَ اللَّهُ لَكَ وَأَظْهَرَكَ عَلَى عَدُوِّكَ، وَأَقَرَّ عَيْنَكَ؟ قَالَ عُمَرُ [ إِنِّي ] : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تُفْتَحُ الدُّنْيَا عَلَى قَوْمٍ إِلَّا أَلْقَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ، وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أُشْفِقُ مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
ابوسنان دؤلی بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت ان کے پاس مہاجرین اولین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد موجود تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیجا کہ وہ سامان لایا جائے جو عراق کے ایک قلعہ سے آیا ہے اس میں ایک انگوٹھی موجود تھی ان کے کسی صاحبزادے نے وہ انگوٹھی لی اور اسے اپنے منہ میں ڈال لیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ ان سے واپس لی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے ان کے پاس موجود افراد میں سے کسی صاحب نے ان سے دریافت کیا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح نصیب کی ہے آپ کو آپ کے دشمن پر غلبہ عطا کیا ہے، اور آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈا کیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دنیا جس بھی قوم پر کشادہ کی جاتی ہے، تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے درمیان عداوت اور بغض ڈال دیتا ہے، اور یہ قیامت کے دن تک ہو گا (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو مجھے اس بات کا اندیشہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (یہاں عربی متن میں اسی طرح تحریر ہے شاید یہاں یہ ہو گا کہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے) اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4674]
یہ روایت امام أحمد نے امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ (یہاں عربی متن میں اسی طرح تحریر ہے شاید یہاں یہ ہو گا کہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے) اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4674]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (93)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4674 in Urdu