🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ .
خرچ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4685
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعَةُ دَنَانِيرَ وَضَعَهَا عِنْدَ عَائِشَةَ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ مَرَضِهِ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، ابْعَثِي بِالذَّهَبِ إِلَى عَلِيٍّ". ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، وَشَغَلَ عَائِشَةَ مَا بِهِ حَتَّى قَالَ ذَلِكَ مِرَارًا ; كُلُّ ذَلِكَ يُغْمَى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَشْغَلُ عَائِشَةَ مَا بِهِ، فَبَعَثَ [ بِهِ ] إِلَى عَلِيٍّ، فَتَصَدَّقَ بِهَا وَأَمْسَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جَدِيدِ الْمَوْتِ لَيْلَةَ الِاثْنَيْنِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ بِمِصْبَاحٍ لَهَا إِلَى امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهَا فَقَالَتْ: أَهْدِي لَنَا فِي مِصْبَاحِنَا مِنْ عُكَّتِكِ السَّمْنَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْسَى فِي جَدِيدِ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الزُّهْدِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سات دینار تھے جنہیں آپ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس رکھوایا ہوا تھا جب آپ بیمار ہو گئے تو آپ نے فرمایا: اے عائشہ! وہ سونا علی کے پاس بھجوا دو پھر آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی وجہ سے مشغول رہیں یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چند مرتبہ یہ کہا: ہر مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو جاتی تھی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مصروف رہتی تھیں آخر کار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دیناروں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں صدقہ کر دیا تو پیر کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر موت کی ابتدائی کیفیت طاری ہو گئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنا چراغ اپنی جان پہچان کی ایک خاتون کے ہاں بھجوایا اور یہ کہا: کہ آپ ہمارے چراغ میں اپنے کپے میں سے کچھ گھی ڈال دیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر موت کی ابتدائی کیفیت طاری ہو گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت سے متعلق دیگر احادیث زہد سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4685]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5990)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 4685 in Urdu