الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابٌ فِي الِادِّخَارِ .
ذخیرہ کرنا (یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا)
حدیث نمبر: 4701
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ بِلَالًا فَأَخْرَجَ لَهُ صُبْرَةً مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟" قَالَ: ادَّخَرْتُهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَالَ:" أَمَا تَخْشَى أَنْ يُجْعَلَ لَكَ بُخَارٌ فِي جَهَنَّمَ؟ أَنْفِقْ بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے انہوں نے کھجوروں کا ایک ڈھیر آپ کے سامنے پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: بلال یہ کس لئے ہیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ میں نے آپ کے لئے سنبھال کے رکھی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہیں اس بات کا اندیشہ نہیں ہے کہ جہنم میں بخار تمہارے لئے مقرر کر دیا ہو۔ اے بلال! خرچ کرو اور عرش والی ذات کی طرف سے کمی کا اندیشہ نہ رکھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4701]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1025) و (1026) اخرجه ابو يعلي فى المسند (3640) اخرجه البزار فى المسند (3654 و3655)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1024، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3169، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3374»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 4701 in Urdu