الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. بَابٌ فِي الْبُخْلِ .
بخل کا بیان
حدیث نمبر: 4704
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ لِفُلَانٍ فِي حَائِطِي نَخْلَةَ عِذْقٍ، وَإِنَّهُ قَدْ آذَانِي وَشَقَّ عَلَيَّ مَكَانُ عِذْقِهِ. فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" بِعْنِي عِذْقَكَ الَّذِي فِي حَائِطِ فُلَانٍ". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَهَبْهُ لِي". قَالَ: لَا. قَالَ:" فَبِعْنِيهِ بِعِذْقٍ فِي الْجَنَّةِ". قَالَ: لَا، يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا رَأَيْتُ الَّذِي هُوَ أَبْخَلُ مِنْكَ إِلَّا الَّذِي يَبْخَلُ بِالسَّلَامِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میرے باغ میں فلاں شخص کا ایک گچھہ ہے وہ شخص مجھے تکلیف دیتا ہے، اور اس کا کھجوروں کا گچھہ موجود ہونا مجھے گراں گزرتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو پیغام بھیج کر بلوایا اور فرمایا: تم اپنا گچھہ جو فلاں شخص کے باغ میں موجود ہے وہ مجھے فروخت کر دو اس نے کہا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تم مجھے ہبہ کر دو اس نے کہا: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں کھجوروں کے گچھے کے عوض میں تم مجھے وہ فروخت کر دو اس نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم سے زیادہ بخیل شخص کوئی نہیں دیکھا البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو سلام کرنے میں بخل سے کام لیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4704]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4704]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (328/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14108»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 4704 in Urdu