🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ أَجْرِ الْمَاءِ ، وَالْمِلْحِ ، وَالنَّارِ .
پانی، نمک اور آگ (دینے) کا اجر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4732
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:" الْمَاءُ، وَالْمِلْحُ، وَالنَّارُ". قَالَتْ: هَذَا الْمَاءُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا بَالُ الْمِلْحِ وَالنَّارِ؟ فَقَالَ:" مَنْ أَعْطَى مِلْحًا فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا حَطِئْتَ بِهِ الْمِلْحَ، وَمَنْ أَعْطَى نَارًا فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا أَنْضَجَتِ النَّارُ، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ حَيْثُ يُوجَدُ الْمَاءُ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَ رَقَبَةً، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ حَيْثُ لَا يُوجَدُ الْمَاءُ فَكَأَنَّمَا أَحْيَاهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زُهَيْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ الْبُخَارِيُّ: مَجْهُولٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سی چیز ایسی ہے، جسے نہ دینا جائز نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانی، نمک اور آگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: پانی کی، تو بات سمجھ آتی ہے نمک اور آگ کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نمک دیتا ہے گویا کہ وہ اس پوری چیز کو صدقہ کر دیتا ہے، جس کو نمک کے ذریعے تیار کیا (یعنی پکایا) گیا ہو، اور جو شخص آگ دیتا ہے گویا کہ وہ اس ساری چیز کو صدقہ کر دیتا ہے، جس کو آگ نے پکایا ہو جو شخص کسی مسلمان کو پانی کا ایک گھونٹ پلاتا ہے ایک ایسی جگہ پر جہاں پانی دستیاب ہوتا ہو تو گویا وہ ایک غلام کو آزاد کرتا ہے، اور جو شخص کسی مسلمان کو پانی کا ایک گھونٹ ایسی جگہ پر پلاتا ہے جہاں پانی دستیاب نہ ہو، تو گویا اس نے اسے زندگی دی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام بن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن مرزوق ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ مجہول ہے، اور منکرالحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4732]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2474، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6588»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 4732 in Urdu