🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِيمَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا ، وَهُوَ يُرِيدُ الصَّوْمَ .
جو شخص جنابت کی حالت میں صبح کرے اور اس کا روزہ رکھنے کا ارادہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4836
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِرْدَاسٍ: أَنَّهُ جَاءَ إِلَى مَسْجِدِ الْحَيِّ بَعْدَ مَا صَلَّوْا الْفَجْرَ، وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ فَقَالَ لَهُمْ: إِنِّي أَصَبْتُ مِنْ أَهْلِي، ثُمَّ غَلَبَتْنِي عَيْنِي فَأَصْبَحْتُ وَلَمْ أَغْتَسِلْ [ فَمَا تَرَوْنَ ] ؟ فَقَالَ لَهُ الْقَوْمُ: مَا نَرَاكَ إِلَّا قَدْ أَفْطَرْتَ، فَانْطَلَقَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ لَهُمْ: أَتَيْتُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكُمْ أَوْ أَفْقَهُ فَقَالَ: إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِنَ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ، فَأَتِمَّ صَوْمَكَ.
وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مِرْدَاسٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبداللہ بن مرداس بیان کرتے ہیں: وہ قبیلہ کی مسجد میں آئے یہ لوگوں کے نماز پڑھ لینے کے بعد کی بات ہے، اور یہ رمضان کے مہینے کی بات ہے۔ انہوں نے ان لوگوں سے کہا: میں نے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کی پھر میری آنکھ لگ گئی یہاں تک کہ صبح صادق ہو گئی میں نے غسل نہیں کیا تھا تم لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے، تو حاضرین نے کہا: ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تمہارا روزہ نہیں ہوا پھر وہ صاحب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا: پھر اس نے ان لوگوں کو آ کر یہ کہا: میں ان صاحب کے پاس گیا تھا جو تم لوگوں سے زیادہ بہتر ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دین کی زیادہ سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیں انہوں نے یہ فرمایا کہ کھانے یا پینے کی وجہ سے روزہ ختم ہوتا ہے تم اپنا روزہ مکمل کرو۔ عبداللہ بن مرداس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9566)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4836 in Urdu