الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِي الْوِصَالِ .
صوم وصال کا بیان
حدیث نمبر: 4902
وَعَنْ لَيْلَى امْرَأَةِ بَشِيرٍ قَالَتْ: أَرَدْتُ أَنْ أَصُومَ يَوْمَيْنِ مُوَاصَلَةً فَمَنَعَنِي بَشِيرٌ وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهُ وَقَالَ:" يَفْعَلُ ذَلِكَ النَّصَارَى، وَلَكِنْ صُومُوا كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ، وَأَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ، فَإِذَا كَانَ اللَّيْلُ فَأَفْطِرُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَيْلَى لَمْ أَجِدْ مَنْ جَرَّحَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَيْلَى لَمْ أَجِدْ مَنْ جَرَّحَهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ لیلی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے دو دنوں کو ملا کر صوم وصال رکھنے کا ارادہ کیا تو سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ نے مجھے منع کر دیا اور یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے۔ آپ نے یہ فرمایا ہے: عیسائی ایسا کرتے تھے، تم لوگ اس طرح روزہ رکھو، جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، اور وہ یہ کہ تم روزے کو رات تک مکمل کرو اور جب رات ہو جائے، تو تم افطاری کر لو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ لیلی نامی خاتون پر جرح کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4902]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6953) اخرجه احمد فى المسند (225/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21448، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2285/1، 5485/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 4902 in Urdu