الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 4910
وَعَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ: مَا تَقُولُ فِي الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: تَأْخُذُ إِنْ حَدَّثْتُكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ هَذِهِ الْمَدِينَةِ قَصَرَ الصَّلَاةَ، وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى يَرْجِعَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبِشْرٌ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَبِشْرٌ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
بشر بن حرب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا سفر کے دوران روزہ رکھنے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اگر میں تمہیں حدیث بیان کروں تو کیا تم اسے اختیار کر لو گے؟ میں نے جواب جی ہاں تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس مدینہ سے نکلتے تھے تو نماز قصر کرتے تھے، اور روزہ نہیں رکھتے تھے، جب تک واپس تشریف نہیں لے آتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ بشر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4910]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ بشر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4910]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5750)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5716»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 4910 in Urdu