🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4915
وَعَنْ مُثْعِبٍ قَالَ: كَانَ غَزْوٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَّا وَلَهُ رَاحِلَتُهُ يَعْتَقِبُ عَلَيْهَا غَيْرِي، قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ ثُمَّ يَقُولُ لِي:" ارْكَبْ". فَأَقُولُ: إِنَّ بِي قُوَّةً. حَتَّى يَفْعَلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً. فَيَقُولُ:" مَا أَنْتَ إِلَّا مِثْعِبٌ". قَالَ: فَكَانَ مِنْ أَحَبِّ أَسْمَائِي إِلَيَّ. قَالَ: فَكُنْتُ أُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَيَصُومُ بَعْضُهُمْ وَيُفْطِرُ بَعْضُهُمْ، فَلَمْ يَعِبِ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ، وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ; إِلَّا أَنَّ أَشْعَثَ بْنَ أَبِي الشَّعْثَاءِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا مشعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک جنگ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے ان میں سے ہر ایک شخص کے پاس سواری کا جانور موجود تھا جس پر وہ سوار تھا صرف میرے پاس نہیں تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے نیچے اترے اور آپ نے مجھ سے فرمایا: تم سوار ہو جاؤ میں نے عرض کی: میرے اندر قوت موجود ہے ایسا دو یا شاید تین مرتبہ ہوا یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مشعب (شاید یہاں مراد مضبوط ہونا ہے) ہو، راوی کہتے ہیں: تو یہ نام میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے راوی بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اصحاب کے درمیان سفر کر رہا تھا، تو ان میں سے بعض لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور بعض نے روزہ نہیں رکھا ہوا تھا، تو روزہ رکھنے والوں نے نہ رکھنے والوں پر اور روزہ نہ رکھنے والا روزہ رکھنے والے پر کوئی اعتراض نہیں کر رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ یہ ہے کہ اشعث بن ابوشعثاء نامی نے کسی بھی صحابی سے سماع نہیں کیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (361/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 4915 in Urdu