الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِي الصَّائِمِ يَعُودُ الْمَرِيضَ وَيَفْعَلُ الْخَيْرَ .
روزہ دار شخص کا بیمار کی عیادت کرنا اور بھلائی کے دوسرے کام کرنا
حدیث نمبر: 4945
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ ذَاتَ يَوْمٍ:" مَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ [ الْيَوْمَ ] جِنَازَةً؟". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ:" مَنْ عَادَ مِنْكُمْ مَرِيضًا؟". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ:" مَنْ تَصَدَّقَ؟". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ:" مَنْ أَصْبَحَ صَائِمًا؟". قَالَ عُمَرُ: أَنَا. قَالَ:" وَجَبَتْ وَجَبَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: آج تم میں سے کون جنازے کے ساتھ گیا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے آج کس نے بیمار کی عیادت کی ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس نے صدقہ کیا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس نے آج روزہ رکھا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا واجب ہو گئی واجب ہو گئی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4945]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن وردان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4945]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (118/3) اخرجه البزار فى المسند (1043)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11771»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4945 in Urdu