الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا مسواک کرنا
حدیث نمبر: 4954
عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جب تم نے روزہ رکھا ہوا ہو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو کیونکہ جس بھی روزہ دار شخص کے ہونٹ شام کے وقت خشک ہو جاتے ہیں تو یہ چیز قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے آگے نور کا باعث ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کیسان ابوعمر ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4954]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3696)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3696»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4954 in Urdu