🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ الْقُبْلَةِ وَالْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا بوسہ لینا اور مباشرت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4965
وَعَنْ عَطِيَّةَ قَالَ: سَأَلَ شَابٌّ ابْنَ عَبَّاسٍ: أَيُقَبِّلُ، وَهُوَ صَائِمٌ؟ قَالَ: لَا. ثُمَّ جَاءَ شَيْخٌ فَقَالَ: أَيُقَبِّلُ، وَهُوَ صَائِمٌ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. قَالَ الشَّابُّ: سَأَلْتُكَ أُقَبِّلُ وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقُلْتَ: لَا، وَسَأَلَكَ هَذَا أَيُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ؟ قُلْتَ: نَعَمْ. فَكَيْفَ يَحِلُّ لِهَذَا مَا يَحْرُمُ عَلَيَّ وَأَنَا وَهُوَ عَلَى دِينٍ وَاحِدٍ؟ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ عِرْقَ الْخُصْيَتَيْنِ مُعَلَّقَةٌ بِالْأَنْفِ، فَإِذَا شَمَّ الْأَنْفُ تَحَرَّكَ الذَّكَرُ، وَإِذَا تَحَرَّكَ الذَّكَرُ دَعَا إِلَى مَا هُوَ أَكْبَرُ مِنْ ذَلِكَ!! وَالشَّيْخُ أَمْلَكُ لِأَرَبِهِ - وَذَلِكَ بَعْدَمَا ذَهَبَ بَصَرُ عَبْدِ اللَّهِ وَخَلْفَهُ امْرَأَةٌ - فَقَالَ: أَذَلَّكَ اللَّهُ مِنْ جَلِيسِ قَوْمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعَطِيَّةُ فِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
عطیہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا: کیا وہ روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں پھر ایک بوڑھا شخص آیا اس نے دریافت کیا: میں روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہوں؟ تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو نوجوان نے کہا: میں نے آپ سے سوال کیا کہ روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہوں تو آپ نے جواب دیا: جی نہیں اس نے آپ سے یہ سوال کیا کہ کیا یہ روزے کی حالت میں بوسہ لے سکتا ہے، تو آپ نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس شخص کے لئے وہ چیز کیسے حلال ہو سکتی ہے، جو مجھ پر حرام ہے، جبکہ میں اور یہ ایک ہی دین کے پیروکار ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس شخص سے فرمایا: خصیوں کے اندر ایک رگ ہوتی ہے، جو ناک سے متعلق ہوتی ہے، جب ناک چیز سونگھتی، تو شرمگاہ حرکت کرتی ہے، اور جب شرمگاہ حرکت کرتی ہے، تو یہ اس سے زیادہ بڑی چیز کی طرف لے جاتی ہے، اور بوڑھا شخص اپنے آپ پر ق ابورکھتا ہے راوی کہتے ہیں: یہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی بینائی رخصت ہو جانے کے بعد کی بات ہے ان کے پیچھے ایک خاتون موجود تھیں تو (بوڑھے شخص نے) یہ کہا: اللہ تعالیٰ نے تمہیں قوم کے ہم محفل کی طرف سے ذلت کا شکار کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ عطیہ نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4965]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10604)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4965 in Urdu