الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ الْقُبْلَةِ وَالْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ .
روزہ دار شخص کا بوسہ لینا اور مباشرت کرنا
حدیث نمبر: 4970
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ هَلْ مِنْ كِسْرَةٍ؟". فَأَتَيْتُهُ بِقُرْصٍ فَوَضَعَهُ عَلَى فِيهِ وَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ هَلْ دَخَلَ بَطْنِي مِنْهُ شَيْءٌ، كَذَلِكَ قُبْلَةُ الصَّائِمِ، إِنَّمَا الْإِفْطَارُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے اور دریافت کیا: اے عائشہ! کھانے کے لئے کچھ ہے؟ میں نے روٹی کا ایک ٹکڑا پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ اپنے منہ میں رکھ لیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! کیا میرے پیٹ میں اس سے کچھ داخل ہوا ہے؟ روزہ دار کے بوسہ کا حکم بھی اسی طرح ہے روزہ اس چیز کی وجہ سے ختم ہوتا ہے، جو اندر جاتی ہے اس چیز کی وجہ سے ختم نہیں ہوتا جو باہر نکلتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4970]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4970]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4602 و4954)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2316»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4970 in Urdu