🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ .
شب قدر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5036
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ يَذْكُرُ [ مِنْكُمْ ] لَيْلَةَ الصَّهْبَاوَاتِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنَا بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي وَإِنَّ فِي يَدِي التَّمَرَاتِ أَتَسَحَّرُ بِهِنَّ مُسْتَتِرًا بِمُؤَخِّرَةِ رَحْلِي مِنَ الْفَجْرِ، وَذَلِكَ حِينَ يَطْلُعُ الْقَمَرُ!! رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: وَذَلِكَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ نے دریافت کیا: تم میں سے کس شخص کو صهباوات والی رات یاد ہے؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں مجھے، اس وقت میرے ہاتھ میں کچھ کھجوریں تھیں میں ان کے ذریعے سحری کر رہا تھا اور پالان کے پچھلے حصے کے ذریعے پردہ کر رہا تھا جو صبح صادق کی چمک کی وجہ سے تھا یہ اس وقت ہوا تھا جب چاند نکلا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ ستائیسویں رات تھی“۔ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5036]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10289) اخرجه ابو يعلي فى المسند (5293) اخرجه احمد فى المسند (3565 و3764 و4326)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3555، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10289»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 5036 in Urdu