الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابٌ فِي فَضْلِ الصَّوْمِ .
روزے کی فضیلت
حدیث نمبر: 5072
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ حَسَنَةَ ابْنَ آدَمَ بِعَشَرَةِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ إِلَّا الصَّوْمَ ؛ فَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ: فَرْحَةٌ عِنْدَ إِفْطَارِهِ وَفَرْحَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلَا يَرْفُثْ وَلَا يَجْهَلْ ; فَإِنْ جَهِلَ عَلَيْهِ جَاهِلٌ فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ".
وَلَهُ أَسَانِيدُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ وَبَعْضُ طُرُقِهِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَمْرُو بْنُ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ انسان کی نیکی کو دس گنا سے لے کے سات سو گنا تک کر دیتا ہے، البتہ روزے کا معاملہ مختلف ہے (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) ”روزہ میرے لئے ہے، اور میں اس کی جزا دوں گا۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) روزہ دار کو دو خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ایک خوشی افطاری کے وقت ملتی ہے، اور ایک خوشی قیامت کے دن نصیب ہو گی، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا ہو تو وہ قبیح کلام نہ کرے اور جہالت کا مظاہرہ نہ کرئے، اگر کوئی جاہل اس کے ساتھ جہالت کا مظاہرہ کر تو وہ یہ کہہ دے میں نے روزہ رکھا ہوا ہے“۔ اس روایت کی مختلف اسانید ہیں جو امام طبرانی نے نقل کی ہیں اس کے بعض طرق کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام أحمد کی سند میں ایک راوی عمرو بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5072]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10078 و 10198) اخرجه احمد فى المسند (4256)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4244، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10198»
الحكم على الحديث:
إسناده بعض
Majma al-Zawa'id Hadith 5072 in Urdu