🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابٌ يُقَالُ لَهُ : الرَّيَّانُ لَا يَدْخُلُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا الصَّائِمُونَ " .
روزے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5089
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا أَتَأَسَّى عَلَى شَيْءٍ فَاتَنِي إِلَّا الصَّوْمَ وَالصَّلَاةَ وَتَرْكِي الْفِئَةَ الْبَاغِيَةَ إِلَّا أَنْ أَكُونَ قَاتَلْتُهَا وَاسْتِقَالَتِي عَلِيًّا الْبَيْعَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا آسَى عَلَى شَيْءٍ فَاتَنِي مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا الصَّوْمَ فِي الْهَوَاجِرِ، وَأَنْ لَا أَكُونَ فَرَّجْتُ بَيْنَ قَدَمَيَّ فِي الصَّلَاةِ - يَعْنِي: طُولَ الصَّلَاةِ.
وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ هَارُونَ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مجھے رہ جانے والی کسی بھی چیز پر اتنا افسوس نہیں ہے جتنا روزے اور نماز پر ہے، اور اس بات پر ہے کہ میں نے باغی گروہ کو کیوں چھوڑ دیا؟ مجھے ان کے ساتھ لڑنا چاہیے تھا اور اس (بات پر افسوس ہے) کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کیوں واپس کر دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دنیا سے رہ جانے والی کسی بھی چیز پر مجھے اتنا افسوس نہیں ہے جتنا گرمیوں کے روزوں پر ہے، اور یہ کہ میں نے نماز میں اپنے دونوں قدم کشادہ کیوں نہیں کیے، ان کی مراد یہ تھی کہ میں نے طویل نماز ادا کیوں نہیں کی؟ اس روایت کی سند میں ایک راوی سنان بن ہارون ہے، جسے ابوحاتم نے اور ابن عدی نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5089]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5089 in Urdu