🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابٌ فِي صِيَامِ عَاشُورَاءَ .
عاشوراء کے روزے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5124
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِصَوْمِ هَذَا الْيَوْمِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْحَلَبِيُّ، وَتُكُلِّمَ فِي رِوَايَتِهِ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ، وَهَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ مِنْهَا.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو عاشوراء کے دن منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ہشام حلبی ہے۔ ابن مبارک سے اس کے روایت کرنے کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور یہ حدیث ان میں سے نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5124]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16448، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2085، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6991»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 5124 in Urdu