🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. بَابُ الصِّيَامِ فِي شَهْرِ اللَّهِ الْمُحَرَّمِ وَالْأَشْهُرِ الْحُرُمِ .
اللہ تعالیٰ کے مہینے محرم اور حرمت والے مہینوں کے روزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5150
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَفْرُوضَةِ الصَّلَاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلَ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ الْمُحَرَّمَ".
قُلْتُ: عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي نُسْخَتِي، وَهُوَ فِي الْكُبْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”فرض نماز کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی نماز وہ ہے، جو نصف رات وقت ادا کی جائے اور رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا روزہ اللہ تعالیٰ کے مہینے کا روزہ ہے، جسے تم محرم کا نام دیتے ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اطراف“ کے مصنف نے اس کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے، لیکن میں نے اپنے پاس موجود نسخے میں
یہ روایت نہیں پائی ہے یہ ”سنن کبری“ میں موجود ہے۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5150]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1695)، أخرجه سنن النسائي برقم: 1614، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5150 in Urdu