الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابٌ فِي صِيَامِ الدَّهْرِ .
ہمیشہ روزے رکھنا
حدیث نمبر: 5162
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا، وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا، أَعَدَّهَا اللَّهُ لِمَنْ أَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَأَلَانَ الْكَلَامَ، وَتَابَعَ الصِّيَامَ، وَصَلَّى وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ تُذْكَرُ فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ تُذْكَرُ فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آتا ہے اللہ تعالیٰ نے یہ ان کے لئے تیار کیے ہیں جو کھانا کھلاتا ہے نرمی سے گفتگو کرتا ہے مسلسل روزے رکھتا ہے، اور اس وقت نفل نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس حدیث کے مختلف طرق ہیں جن کا ذکر ان کے مخصوص مقام پر ہو گا اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5162]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور اس حدیث کے مختلف طرق ہیں جن کا ذکر ان کے مخصوص مقام پر ہو گا اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5162]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22398، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20883، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3466، 3467»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5162 in Urdu