الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
حدیث نمبر: 5182
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِأَبِي ذَرٍّ وَعَمَّارٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ أَتَذْكُرُونَ يَوْمَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ بِأَرْنَبٍ بِهَا دَمٌ فَأَمَرَنَا فَأَكَلْنَا وَلَمْ يَأْكُلْ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ لَهُ:" ادْنُهُ فَاطْعَمْ". قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ كَمَا تَيَسَّرَ عَلَيَّ. قَالَ عُمَرُ: هَلْ تَدْرُونَ مَا الَّذِي أَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: أَمَرَهُ أَنْ يَصُومَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ. فَقَالَ عُمَرُ: هَكَذَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ وَحْدَهُ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ لوگوں کو وہ دن یاد ہے، جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں فلاں مقام پر موجود تھے ایک دیہاتی خرگوش (کا گوشت) لے کر آپ کے پاس آیا تھا جس کا خون نکلا ہوا تھا (یعنی وہ مادہ خرگوش تھی اور اسے حیض آتا تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اسے کھا لیں اس دیہاتی نے اسے نہیں کھایا تھا، تو ان حضرات نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تھا: تم آگے ہو کے کھاؤ تو اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے میں ہر مہینے میں تین روزے رکھتا ہوں مہینے کے آغاز میں، یا اس کے آخر میں جس طرح مجھے سہولت ہو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو کیا حکم دیا تھا، تو ان حضرات نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم دیا تھا کہ وہ تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ) کو روزہ رکھا کرے تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح ارشاد فرمایا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت کو امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: اس کا محل صدق ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5182]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ابوزرعہ کہتے ہیں: اس کا محل صدق ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5182]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6965، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4715/8»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5182 in Urdu