🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا .
ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5247
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ، وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ النَّحْرِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ وَحْدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میرے سامنے کچھ پسندیدہ افراد نے گواہی دے کر یہ بات بیان کی تھی جن میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں (ان حضرات نے یہ بات بیان کی تھی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالفطر اور قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5247]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2598)، أخرجه مسند أحمد برقم: 366، وأخرجه مسند البزار برقم: 186، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2598»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5247 in Urdu