الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَمُجَالَسَتِهِمْ .
علماء اور ان کی ہم نشینی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 525
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ عَبْسٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ سُلَيْمَانَ عَلَى شَطِّ دِجْلَةَ، فَقَالَ: يَا أَخَا بَنِي عَبْسٍ، انْزِلْ فَاشْرَبْ، فَشَرِبْتُ، ثُمَّ قَالَ: اشْرَبْ، فَشَرِبْتُ، فَقَالَ: مَا نَقَصَ شُرْبُكَ مِنْ دِجْلَةَ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا نَقَصَ! قَالَ: فَإِنَّ الْعِلْمَ كَذَلِكَ يُؤْخَذُ مِنْهُ وَلَا يَنْقُصُ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِطُولِهِ فِي الزُّهْدِ فِي عَيْشِ السَّلَفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
عبس سے تعلق رکھنے والے، ایک صاحب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سلیمان کے ساتھ دریائے دجلہ کے کنارے چلتا ہوا جا رہا تھا، اُس نے کہا: اے بنوعبس سے تعلق رکھنے والے فرد! تم اُترو اور پانی پی لو! میں نے پانی پی لیا، پھر اس نے کہا: (مزید) پانی پی لو! میں نے پانی پی لیا، اُس نے دریافت کیا: تمہارے پیے ہوئے پانی نے دریائے دجلہ میں کتنی کمی کی ہے؟ میں نے جواب دیا: کوئی کمی نہیں کی ہے، تو اُس نے کہا: ”علم کی مثال بھی اسی طرح ہے، اُس میں سے جتنا بھی حاصل کر لیا جائے، اُس میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے، جو آگے چل کر زہد سے متعلق باب میں، اسلاف کے طریقہ کار سے متعلق باب میں، طویل روایت کے طور پر آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 525]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 525]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 525 in Urdu