🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَمُجَالَسَتِهِمْ .
علماء اور ان کی ہم نشینی کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 527
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْعُلَمَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا قَعَدَ عَلَى كُرْسِيِّهِ لِفَصْلِ عِبَادِهِ: إِنِّي لَمْ أَجْعَلْ عِلْمِي وَحِلْمِي فِيكُمْ إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَغْفِرَ لَكُمْ عَلَى مَا كَانَ فِيكُمْ وَلَا أُبَالِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ علماء سے یہ فرمائیے گا، اُس وقت جب وہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے اپنی کرسی پر بیٹھے گا (اُس وقت وہ یہ فرمائے گا:) میں نے اپنا علم اور اپنی بردباری تمہارے اندر صرف اس لیے رکھی تھی کیونکہ میں یہ ارادہ رکھتا تھا کہ میں تمہاری مغفرت کر دوں گا، خواہ تمہارے اندر جو بھی خامیاں موجود ہوں، میں ان کی کوئی پروا نہیں کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1381، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1381، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7937، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 570»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 527 in Urdu