🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ .
حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5274
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ خَرَجَ حَاجًّا فَمَاتَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْحَاجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَمَنْ خَرَجَ مُعْتَمِرًا فَمَاتَ كُتِبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْمُعْتَمِرِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرُ الْغَازِي إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمِيلُ بْنُ أَبِي مَيْمُونَةَ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حج کرنے کے لئے نکلتا ہے، اور مر جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے قیامت کے دن تک کے لئے حاجی کا ثواب نوٹ کرتا ہے، اور جو شخص عمرہ کرنے کے لئے نکلتا ہے، اور مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے قیامت کے دن تک عمرے کرنے والے کا ثواب نوٹ کرتا ہے، اور جو شخص اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلتا ہے، اور مر جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے قیامت تک غازی کا اجر نوٹ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جمیل بن ابومیمونہ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل ذکر نہیں کی ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5274]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5317، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1170، 1947، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2435، 4288»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5274 in Urdu