🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابُ الدَّلَالَةِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے بارے میں رہنمائی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5310
عَنْ حُسَيْلِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فِي جَلَبٍ أَبِيعُهُ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَجْعَلُ لَكَ عِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى أَنْ تَدُلَّ أَصْحَابِي عَلَى طَرِيقِ خَيْبَرَ". فَفَعَلْتُ فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَفَتَحَهَا جِئْتُ فَأَعْطَانِي الْعِشْرِينَ، ثُمَّ أَسْلَمْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا حسیل بن خارجہ اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سامان فروخت کرنے کے سلسلے میں، مدینہ منورہ آیا مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں کھجور کے بیس صاع دوں گا اگر تم میرے ساتھیوں کی رہنمائی خیبر کے راستے کی طرف کر دیتے ہو راوی کہتے ہیں: میں نے ایسا ہی کیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر تشریف لائے اور آپ نے اسے فتح کر لیا تو میں آیا تو آپ نے مجھے بیس صاع دیے پھر میں نے اسلام قبول کر لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5310]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3568)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5310 in Urdu