الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ سَمِعَ شَيْئًا فَحَدَّثَ بِشَرِّهِ .
جو شخص کوئی بات سنے اور اس کی خرابی سمیت اسے بیان کر دے
حدیث نمبر: 536
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلُ الَّذِي يَسْمَعُ الْحِكْمَةَ فَيُحَدِّثُ بَشَرِّ مَا يَسْمَعُ، مَثَلُ رَجُلٍ أَتَى رَاعِيًا فَقَالَ: يَا رَاعِي، أَجْزِرْنِي شَاةً مِنْ غَنَمِكَ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَخُذْ بِأُذُنِ خَيْرِهَا شَاةٍ، فَذَهَبَ فَأَخَذَ بِأُذُنِ كَلْبِ الْغَنَمِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص حکمت کی کوئی بات سنے اور پھر اس نے جو سنا تھا، اُس میں سے (صرف) بری چیز بیان کرے، اُس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جو کسی چرواہے کے پاس آ کر یہ کہتا ہے: اے چرواہے! اپنی بکریوں میں سے ایک بکری مجھے دے دو! تو چرواہا یہ کہے: تم جاؤ! اور اُن میں سے سب سے بہتر بکری کا کان پکڑ لو، تو وہ شخص جائے اور بکریوں کے (رکھوالے) کتے کا کان پکڑ لے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 536]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابويعليٰ فى مسنده 6357»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 536 in Urdu