🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ مَتَى يَقْطَعُ الْحَاجُّ التَّلْبِيَةَ .
حاجی تلبیہ پڑھنا کب ختم کرے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5379
عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: أَفَضْتُ مَعَ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ أَبِي عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَزَادَ: فَرَجَعْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَأَخْبَرْتُهُ بِقَوْلِ حُسَيْنٍ، فَقَالَ: صَدَقَ.
وَالْبَزَّارُ، وَقَدْ بَيَّنَ أَبُو يَعْلَى سَمَاعَ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ: عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ، فَصَحَّ الْحَدِيثُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مزدلفہ سے واپس آیا میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے ان سے دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا میں اپنے والد کے ساتھ مزدلفہ سے واپس آیا تھا، تو میں انہیں مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا یہاں تک کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی میں نے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ واپس آیا تھا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسلسل تلبیہ پڑھتے ہوئے سنتا رہا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کر لی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: (عکرمہ بیان کرتے ہیں) میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس واپس آیا اور انہیں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے فرمان کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا: ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ نے ابن اسحاق کا سماع بیان کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے۔ ابن اسحاق سے
یہ روایت منقول ہے وہ یہ کہتے ہیں: ابان بن صالح نے مجھے حدیث بیان کی ہے، تو الحمدللہ یہ حدیث مستند ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5379]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (321 و462) اخرجه احمد فى المسند (114/1 و115) اخرجه البزار فى المسند (1130)، أخرجه مسند أحمد برقم: 917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5379 in Urdu