الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي الْهَدْيِ .
قربانی کے جانور کا بیان
حدیث نمبر: 5385
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَهْدَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّتِهِ مِائَةَ بَدَنَةٍ، نَحَرَ مِنْهَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ بَدَنَةً بِيَدِهِ، ثُمَّ أَمَرَ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَامُ فَنَحَرَ مَا بَقِيَ مِنْهَا. وَقَالَ:" اقْسِمْ لُحُومَهَا (وَجِلَالَهَا) وَجُلُودَهَا بَيْنَ النَّاسِ وَلَا تُعْطِ جَزَّارًا مِنْهَا شَيْئًا، وَخُذْ لَنَا مِنْ كُلِّ بَعِيرٍ حُذْيَةً مِنْ لَحْمٍ، ثُمَّ اجْعَلْهَا فِي قِدْرٍ وَاحِدٍ حَتَّى نَأْكُلَ مِنْ لَحْمِهَا، وَنَحْسُوَ مِنْ مَرَقِهَا". فَفَعَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حج کے موقع پر ایک سو اونٹوں کی قربانی کی تھی آپ نے ان میں سے تینتیس اونٹوں کو اپنے دست مبارک کے ذریعے قربان کیا تھا پھر آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا تھا، تو انہوں نے باقی رہ جانے والے اونٹوں کو قربان کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان کے گوشت اور ان پر موجود کپڑے اور ان کی کھالوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم کر دو اور گوشت بنانے والے کو اس میں کچھ بھی (معاوضے کے طور پر) نہ دینا اور ہر اونٹ میں سے تھوڑا سا گوشت ہمارے لئے لے لینا پھر اس سارے گوشت کو ایک ہی ہنڈیا میں پکانا تاکہ ہم اس کا گوشت کھائیں اور اس کا شوربا پیئیں، تو انہوں نے ایسا ہی کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5385]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5385]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11156) اخرجه احمد فى المسند (2359)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2355»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5385 in Urdu