الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِيمَا يَعْطَبُ مِنَ الْهَدْيِ وَالْأَكْلِ مِنْهُ .
قربانی کا جو جانور تھک جائے (اور سفر کے قابل نہ رہے) اور اس کا گوشت کھانا
حدیث نمبر: 5402
وَعَنِ الْأَنْصَارِيِّ - صَاحِبِ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ - قَالَ: رَجَعْتُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَأْمُرُنِي بِمَا عَطِبَ مِنْهَا؟ قَالَ:" انْحَرْهَا، ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا، ثُمَّ ضَعْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا أَوْ جَنْبِهَا، وَلَا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
انصاری، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانوروں کے نگران تھے، وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھجوایا تو میں واپس آیا اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ان میں سے کوئی تھک جائے (وہ سفر کے قابل نہ رہے) تو اس کے بارے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے قربان کر دینا اور اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کے پہلو پر (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) نشان لگا دینا اور تم اور تمہارے ساتھیوں میں سے کوئی ایک اس کا گوشت نہ کھائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5402]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5402]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (377/5)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5402 in Urdu