الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابٌ فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ .
کس جانور کو محرم (یعنی احرام والا شخص) قتل کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 5406
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" خَمْسٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقَةٌ يَقْتُلُهُمُ الْمُحْرِمُ وَيُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحَيَّةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى - وَجَعَلَ بَدَلَ" الْحَيَّةِ":" الْحِدَأَةَ". وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِبَعْضِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ جانور ایسے ہیں ان میں سے ہر ایک فاسق ہے انہیں محرم شخص قتل کر سکتا ہے، اور انہیں حرم کی حدود میں قتل کیا جا سکتا ہے چوہا، بچھو، سانپ، باؤلا کتا اور کو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ انہوں نے سانپ کی جگہ چیل کا ذکر کیا ہے۔ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5406]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10959 و 11582) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (147) مجمع البحرين). اخرجه أبو يعلى فى المسند (2428) اخرجه احمد فى المسند (2330 و 2331) اخرجه البزار فى المسند (1097)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2326»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5406 in Urdu