🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ .
شکار کی جزاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5421
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ: كُنْتُ مُحْرِمًا، فَرَأَيْتُ ظَبْيًا فَرَمَيْتُهُ، فَأَصَبْتُ خُشَشَاءَهُ - يَعْنِي: أَصْلَ قَرْنِهِ - فَرَكِبَ رَدْعَهُ، فَوَقْعَ فِي نَفْسِي مِنْ ذَلِكَ فَأَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَسْأَلُهُ فَوَجَدْتُ إِلَى جَنْبِهِ رَجُلًا أَبْيَضَ رَقِيقَ الْوَجْهِ، فَإِذَا هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، (رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَأَلْتُ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَالْتَفَتَ إِلَي عَبْدِ الرَّحْمَنِ) ، فَقَالَ: تَرَى شَاةً تَكْفِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَأَمَرَنِي أَنْ أَذْبَحَ شَاةً. فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدِهِ قَالَ صَاحِبٌ لِي: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لَمْ يُحْسِنْ يُفْتِيكَ حَتَّى سَأَلَ الرَّجُلَ، فَسَمِعَ عُمَرُ بَعْضَ كَلَامِهِ فَعَلَاهُ بِالدِّرَّةِ ضَرْبًا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ لِيَضْرِبَنِي فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ (إِنِّي) لَمْ أَقُلْ شَيْئًا إِنَّمَا هُوَ قَالَهُ. فَتَرَكَنِي (ثُمَّ قَالَ) : أَرَدْتَ أَنْ تَقْتُلَ الْحَرَامَ وَتَتَعَدَّى الْفُتْيَا. ثُمَّ قَالَ: إِنَّ فِي الْإِنْسَانِ عَشَرَةُ أَخْلَاقٍ ; تِسْعَةٌ حَسَنَةٌ وَوَاحِدٌ سَيِّئٌ، يُفْسِدُهَا ذَلِكَ السَّيِّئُ، ثُمَّ قَالَ: إِيَّاكَ وَعِشْرَةَ السَّيِّئَاتِ.
قبیصہ بن جابر بیان کرتے ہیں: میں احرام کی حالت میں تھا۔ میں نے ایک ہرن دیکھا میں نے اسے تیر مارا اور وہ اس کے سینگ کی جڑ میں لگ گیا پھر وہ تیزی سے دوڑ گیا، میرے ذہن میں اس حوالے سے الجھن پیدا ہوئی، میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا: میں نے ان کے پہلو میں ایک شخص کو دیکھا جو گورا چٹا تھا اور ان کا چہرہ بہت مہربان تھا وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا: وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: کیا تمہارے خیال میں اس کے لئے ایک بکری کافی رہے گی۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں ایک بکری ذبح کر دوں۔ راوی کہتے ہیں: جب ہم ان کے پاس سے اٹھنے لگے تو میرے ایک ساتھی نے کہا: امیر المؤمنین نے تمہیں اچھا فتوی نہیں دیا انہوں نے پہلے ایک اور شخص سے پوچھا: ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا کچھ کلام سن لیا انہوں نے درے سے اس کی پٹائی کی، پھر وہ میری طرف آئے تاکہ وہ مجھے ماریں تو میں نے کہا: اے امیر المؤمنین میں نے کچھ نہیں کہا: اس شخص نے یہ کہا: ہے: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے چھوڑ دیا اور پھر بولے: تم یہ چاہتے ہو حرام طور پر ایک قتل کرو اور پھر فتوی کی خلاف ورزی کرو پھر انہوں نے فرمایا: انسان میں دس اخلاق ہوں جن میں سے نو اچھے ہوں اور ایک برا ہو تو وہ ایک برا اسے خراب کر دیتا ہے پھر انہوں نے فرمایا: تم اس چیز سے بچو کہ دس (اخلاق) ہی برے ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5421]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5421 in Urdu