🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابٌ فِي الْقُرْآنِ وَغَيْرِهِ وَحَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حج قران اور دیگر حجوں کا بیان، اور نبی اکرم ﷺ کے حج کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5445
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ (عَنْ جَدِّهِ) ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا قَرَنَ خَشْيَةَ أَنْ يُصَدَّ عَنِ الْبَيْتِ وَقَالَ:" إِنْ لَمْ يَكُنْ حَجَّةً فَعُمْرَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَى قَوْلِهِ: خَشْيَةَ أَنْ يُصَدَّ عَنِ الْبَيْتِ. وَهُوَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران اس اندیشے کے تحت کیا تھا کہ کہیں آپ کو بیت اللہ تک جانے سے روک نہ دیا جائے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اگر حج نہ ہو سکا تو پھر عمرہ ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور
یہ روایت ”مرسل“ ہے اس کی سند میں ایک راوی یونس بن حارث ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) مجھے یہ نہیں معلوم کہ روایت کے ان الفاظ کا مطلب کیا ہے ”اس اندیشے کے تحت کہ آپ کو بیت اللہ سے روک دیا جائے گا“۔ کیونکہ یہ تو حجتہ الوداع کے موقع کی بات ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5445]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7011)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6972»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5445 in Urdu