الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِي الْقُرْآنِ وَغَيْرِهِ وَحَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حج قران اور دیگر حجوں کا بیان، اور نبی اکرم ﷺ کے حج کا بیان
حدیث نمبر: 5455
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" لَوْلَا أَهْدَيْتُ لَحَلَلْتُ". وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهَا: وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهَا: وَكَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لایا ہوتا تو میں نے بھی احرام کھول دینا تھا“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”آپ نے عمرہ اور حج دونوں کا تلبیہ پڑھا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5455]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7379»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5455 in Urdu