الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابٌ فِي الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاسْتِلَامِ .
طواف کرنا رمل کرنا اور استلام کرنا
حدیث نمبر: 5476
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" يَا عُمَرُ إِنَّكَ رَجُلٌ قَوِيٌّ لَا تُزَاحِمْ عَلَى الْحَجَرِ فَتُؤْذِي الضَّعِيفَ، إِنْ وَجَدْتَ خَلْوَةً فَاسْتَلِمْهُ، وَإِلَّا فَاسْتَقْبِلْهُ وَهَلِّلْ وَكَبِّرْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عمر! تم ایک طاقتور شخص ہو تم حجر اسود کے پاس اگر ہجوم میں داخل ہو گے تو کمزور شخص کو اذیت پہنچاؤ گے اگر تمہیں جگہ خالی ملے تو تم اس کا استلام کر لینا ورنہ اس کی طرف رُخ کر کے «لا اله الا الله» پڑھ لینا اور تکبیر کہہ لینا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5476]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5476]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (190)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7806»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5476 in Urdu