🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. بَابٌ فِي الْمُلْتَزَمِ .
ملتزم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5517
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ جُلُوسٌ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَطَافَ بِالْبَيْتِ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ بِفِنَاءِ الْبَيْتِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَامَ فَالْتَزَمَ الْبَيْتَ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ: هَذَا مَا أَحْدَثْتُمْ لَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ. ثُمَّ قَالَ: مَا رَضِيَ حَتَّى يَضْرِبَهَا بِاسْتِهِ. ثُمَّ جَاءَ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الْمَسْجِدِ رَفَعَ يَدَيْهِ، فَاسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ كَأَنَّهُ يَدْعُو فَقَالَ: هَذَا مَا أَحْدَثْتُمْ لَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ. فَسَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدٍ: هَلْ شَهِدْتَ بَدْرًا؟ قَالَ: نَعَمْ، وَالْعَقَبَةَ مَعَ أَبِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
مغیرہ بن ابوحکیم بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص آیا اس نے بیت اللہ کا طواف کیا اور بیت اللہ کے صحن میں دو رکعت ادا کر لیں جب وہ فارغ ہوا، تو کھڑا ہوا اور بیت اللہ کے ساتھ چمٹ گیا جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہا: یہ وہ چیز ہے، جو تم لوگوں نے ایجاد کی ہے ہم ایسا نہیں کیا کرتے تھے پھر انہوں نے فرمایا: یہ اس وقت تک راضی نہیں ہوا جب تک اس نے اپنی سرین اس (بیت اللہ) کے ساتھ نہیں لگا دی پھر وہ شخص آیا جب مسجد کے دروازے تک پہنچا تو اس نے دونوں ہاتھ بلند کیے بیت اللہ کی طرف رخ کیا یوں لگ رہا تھا جیسے وہ دعا کر رہا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ وہ چیز ہے، جو تم لوگوں نے ایجاد کی ہے ہم ایسا نہیں کرتے تھے راوی کہتے ہیں: ہم نے سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں اپنے والد کے ساتھ بیعت عقبہ میں بھی شریک ہوا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5517]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 5517 in Urdu