🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
90. بَابُ رَمْيِ الْجِمَارِ .
جمرات کو کنکریاں مارنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5577
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ وَعَمِّي مُرْدِفِي، وَهُوَ وَاضِعٌ أُصْبُعَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ: مَا يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: يَقُولُ:" ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، قَالَ: لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا أَيُّوبُ - يَعْنِي الْغَافِقِيَّ - وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ، عَنْ أَسْلَمَ بْنِ خَارِجَةَ.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میرے چچا نے مجھے پیچھے بٹھایا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھی ہوئی تھی میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا ارشاد فرما رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے ہیں کہ جمرات کو ایسی کنکریاں مارو جو چٹکی میں آ جاتی ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں وہ فرماتے ہیں: اس سند کے ساتھ اس روایت کو صرف ایوب نے یعنی غافقی نے نقل کیا ہے لوگوں نے اسے ابن حرملہ کے حوالے سے یحیی بن ہند کے حوالے سے اسلم بن خارجہ سے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5577]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3474)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9131»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5577 in Urdu