🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ وَعَلَيْهِ حَجٌّ .
جو شخص فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ حج لازم ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5684
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحُجُّ عَنْ أُمِّي وَقَدْ مَاتَتْ؟ قَالَ:" أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكِ دَيْنٌ فَقَضَيْتِيهِ أَلَيْسَ كَانَ مَقْبُولًا مِنْكِ؟"، قَالَتْ: بَلَى، فَأَمَرَهَا أَنْ تَحُجَّ عَنْهَا.
وَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: أَحُجُّ بِابْنِي، وَهُوَ مُرْضَعٌ أَوْ صَغِيرٌ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی والدہ کی طرف سے حج کر لوں جن کا انتقال ہو چکا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے اگر تمہاری ماں کے ذمہ قرض ہوتا اور تم اسے ادا کر دیتی تو کیا وہ تمہاری طرف سے مقبول نہیں ہونا تھا؟ اس خاتون نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ہونا تھا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس (اپنی والدہ) کی طرف سے حج کر لے۔ ایک خاتون آئی اور اس نے عرض کی: میں اپنے بیٹے کے ساتھ حج کرتی ہوں وہ دودھ پیتا بچہ تھا یا کسن تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے، جسے ابوزرعہ نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے امام نسائی رحمہ اللہ نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5684]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/17272)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5684 in Urdu